روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، مٹھی 47، جیکب آباد ،موہنجودہڑو ،شہید بینظیرآباد، سکھر، روہڑی ، خیرپور 46، بھکر، چھور، حیدرآباد، خانپور، پڈعیدن اور رحیم یار خان میں 45ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روزموسم کی صورتحال
بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، تاہم مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہے گا۔ میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔ اس کےعلاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔