9 مئی کا تصور کسی بھی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیا جاسکتا، خواجہ آصف

7 May, 2024 | 07:10 PM

This browser does not support the video element.

احمد منصور : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا تصور کسی بھی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیا جاسکتا ۔ 

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ایک شخص نے اقتدار کیلئے اپنے گروہ کے ساتھ وطن عزیز پر حملہ کیا، 

9 مئی کو جو کچھ ہوا اس بارے میں ہمارے دشمن بھی نہیں سوچ سکتے ۔ 9 مئی کو پاک فوج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے پر عمل کیا گیا، 9 مئی کا تصور کسی بھی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیا جاسکتا۔ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو قوم شناخت کرتی ہے۔ 

مزیدخبریں