صدر آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت روک دی گئی

7 May, 2024 | 06:29 PM

حاشر وڑائچ : احتساب عدالت اسلام آباد  نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف   توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کاروائی روک دی ہے۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ان کے  وکیل فاروق ایچ نائیک اسلام آباد احتساب عدالت میں  پیش ہوئے۔ فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے درخواست کی کہ صدر آصف علی زرداری کو صدر مملکت کی حیثیت سے عدالتی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ 

وکیل فاروق ایچ نائک نے آصف علی زرداری کے خلاف کاروائی روکنے کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ  قانون کے مطابق صدر آصف علی زراری کے متعلق کسی عدالت میں کوئی مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا اس لئے توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی کارروائی روک دی جائے۔ 

نیب کی جانب سے خواجہ منظور پراسیکیوٹر  پیش ہوئے

احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس کی کاروائی روکنے کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت نے قرار دیا کہ   آصف علی زرداری کجب تک صدرمملکت کے عہدے پر فائز ہیں، ان کے  خلاف ریفرنس آگے نہیں چل سکتا ۔

مزیدخبریں