سعید احمد سعید: فارمی چوزے کی افغانستان کو ایکسپورٹ میں کمی کے پاکستانی مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے۔ ملک میں برائلر مرغی کی قیمت میں کمی آنے لگی۔
پاکستان میں برائلر مرغ کی انڈسٹری پہلے افغانستان کو ایکسپورٹس کی وجہ سے جو چوزے مقامی مارکیٹ میں 210 روپے س میں فراہم کر رہی تھی اب ایکسورٹ مین نمایاں کمی کے بعد وہ چوزے مقامی پولٹری فارمز کو 100روپے تک میں مل رہے ہیں۔ چوزوں کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد فارمرز نیا فلاک ڈالنے ک پر زیادہ تتوجہ دے رہے ہیں۔ پولٹری شیڈز میں نئے فلاک کے لئے جگہ بنانے کے لئے فارمرز شیڈز مین موجود مرغی معمول سے زیادہ مقدار میں مارکیٹ میں لا رہے ہیں جس سے مارکیٹ میں برائلر کی قیمت نیچے آ رہ ی ہے۔
رسد مین اضافہ کے نتیجہ میں لاہور میں ایک ہی دن میں مرغی کی قیمت میں 78روپے فی کلوکمی ہو گئی۔
مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مرغی کی نئی قیمت 470 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
زندہ برائلر مرغی کی ہول سیل پرائس آج 312 روپے فی کلو اور پرچون پرائس 324روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔
فارمی انڈوں کی قیمت 254 روپے فی درجن فی الحال برقرار ہے۔ انڈوں کی پیٹی کی سرکاری طور پر مقرر ہول سیل پرائس 7500 روپے ہے۔