محسن نقوی نے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کر دیا

7 May, 2024 | 05:57 PM

عثمان خادم کمبوہ: وزیر داخلہ محسن نقوی نے گارڈن ٹاؤن لاہور پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کر دیا۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کاوشوں سے گارڈن ٹاؤن لاہور پاسپورٹ آفس اب 24 گھنٹے کھلا رہے گا، لاہور کا واحد پاسپورٹ آفس جو 24 گھنٹے کام کرے گا، گارڈن ٹاؤن  لاہور پاسپورٹ آفس اب 5 بجے کے بعد بھی کھلا ہے، سائلین پاسپورٹ کے حصول کیلئے آرہے ہیں۔

 24 گھنٹے سروس سے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو سہولت ملے گی، شہری کسی بھی وقت آکر پاسپورٹ آفس کی سروسز استعمال کر سکتے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی کے  اس عوام دوست اقدام پر شہری بے حد خوش ہیں۔

مزیدخبریں