ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل نے رفح پر قبضہ کر لیا

Rafah, Israel Takes control of Rafah, Israel Hamas Conflict, City42, Hamas, Naten Yahoo, October Seven attacks, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیلی فوج نے مصر کی سرحد سے متصل فلسطینی علاقے رفح بارڈر کراسنگ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اسرائیلی فوج   آئی ڈی ایف کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں فوجی ٹینکوں کو رفح کراسنگ کی حدود میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے.

 اسرائیل کے میڈیا نے بھی بتایا ہے کہ اسرائیل نے رفح کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور  قطر کے نیوز چینل الجزیرہ  نے بھی رپورٹ کیا ہے  کہ اسرائیلی فورسز نے رفح کراسنگ کا کنٹرول سنبھال لیا۔

الجزیرہ نیوز نے بتایا کہ  اسرائیلی ٹینکوں نے رات کے وقت پیش قدمی کرنے کے بعد مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد میں رفح کراسنگ پر قبضہ کر لیا ہے اس دوران اسرائیل کے جنگی طیاروں نے رہائشی مکانات پر گولہ باری بھی  کی۔ اس بمباری کے نتیجہ میں ابتفدائی اطلاعات کے مطابق پانچ بچے شہید ہو گئے تھے۔
اسرائیل کی جانب سے غذہ کی مصر کے ساتھ متصل سرحد پر واقع قصبہ رفح  کا کنٹرول سنبھالنے کی کارروائی  اس وقت ہوئی جب اسرائیل نے کہا کہ وہ رفح میں اپنی فوجی کارروائی جاری رکھے گا ۔ اس دوران  حماس نے کہا کہ اس نے قطری اور مصری ثالثوں کی طرف سے پیش کی گئی غزہ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ تاہم اسرائیل نے حماس کی اس پیش کش کے بعد کارروائی کی۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے آفس سے جاری کئے گئے بیان میں کہا  گیا کہ حماس کی جنگ بندی کی یہ تجویز اسرائیل کے مطالبات سے دور ہے لیکن وہ مذاکرات کے لیے ایک وفد قاہرہ بھیجیں گے۔
اقوام متحدہ کے اداروں اور امدادی گروپوں نے رفح پر کسی بھی اسرائیلی فوجی حملے کے تباہ کن نتائج سے خبردار کیا ہے جب کہ اسرائیل کی جانب سے  حملوں سے قبل دسیوں ہزار فلسطینیوں کو انخلاء کا حکم دیا گیا تھا۔
7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں فلسطینی ذرائع کے مطابق  34,789 افراد ہلاک اور 78,204 زخمی ہو چکے ہیں۔ حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے، اسرائیل کے  درجنوں افراد اب بھی حماس کی قید میں ہیں۔