جنوبی چین کے ہسپتال میں چاقو کے حملہ میں دو افراد ہالک۔ 21 زخمی

7 May, 2024 | 04:39 PM

سٹی42:  جنوب مغربی چین کے ایک ہسپتال میں چاقو کے حملے میں دو افراد ہلاک اور 21 دیگر زخمی ہو گئے۔

چین کے جنوبی صوبہ یوننان کی ژین شیونگ کاؤنٹی میں  پیپلز ہسپتال پر حملے کی حکام نے تصدیق کی ہے تاہم اس حملے کی  کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ زین سیانگ  پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ شخص اسی کاؤنٹی کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ایک عینی شاہد نے ایک آن لائن آؤٹ لیٹ ریڈ سٹار نیوز کو بتایا کہ وہ اس حملے میں بال بال بچ گئے اور زخمیوں میں ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ ریڈ سٹار  نیوز کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق گواہ  کی ویڈیو میں ایسے لوگوں کو دکھایا گیا جن کا خون بہہ رہا تھا اور وہ زمین پر گرے  ہوئےتھے، اور ایک بوڑھا شخص دوسرے کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ 23 افراد زخمی ہوئے تھے، لیکن پولیس کے بیان میں کہا گیا تھا کہ کل 21 افراد ہیں۔ ایک چینی ٹیلی ویژن کی جانب سے آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس ایک شخص کو لے جا رہی ہے۔

 چین میں حکام نے اسے شیطانی حملہ قرار دیا ہے۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں