ٹیچرز کے لئے خوشخبری، ٹرانسفرز پر پابندی ختم

7 May, 2024 | 04:24 PM

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تبادلوں پرسےپابندی اٹھا رہا ہے۔
کل 8 مئی سے پنجاب کے ٹیچر تبالوں کے لئے درخواست دے سکیں گے۔ تبادلوں کے لئے اساتذہ کی آن لائن درخواستیں 10 مئی تک وصول کی جائیں گی۔  پنجاب کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفرز پر کافی عرصہ سے پابندی عائد تھی اور ضرورت منڈ ٹیچرز پابندی ہٹنے کا ب تاب سے انتظار کر رہے تھے۔  ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی کے مطابق سر دست صرف تعیناتیوں کے منتظر  ٹیچرز ہی ٹرانسفرز  کے لئے درخواست دے سکیں گے۔
دس مئی تک تبادلوں کے لئے ٹیچرز کی درخواستوں کی ویریفیکیشن 11مئی کو  کی جائے گی۔ جن ٹیچرز کے ٹرانسفر ٹیکنیکلی ممکن ہوں گے ان کے تبادلوں کے احکامات 13 مئی کو جاری کر دیئے جائیں گے۔ 
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تبادلوں کیلئے صرف تعیناتیوں کا انتظار کرنیوالےاساتذہ ہی اپلائی کرسکیں گے ۔

مزیدخبریں