ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

33سی ایم ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد  : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 33سی ایم ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پہنچ گئیں، جہاں ان کی زیر صدارت 5 گھنٹے طویل اجلاس ہوا، جس میں مریم نواز نے سی ایم سپیشل منصوبوں اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 33سی ایم ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے دن رات محنت کی جائے، ہیلتھ منصوبوں کی بروقت تکمیل پر پوری توجہ دی جائے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ ہیلتھ سیکٹر میں145 ارب کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر لاہور کا پہلا فیز سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، ساتھ ہی سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اوپی ڈی دسمبر 2025 میں کھولنے کا حکم دیدیا ۔ مریم نواز کو بریفنگ دی گئی کہ دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا مرحلہ اکتوبر میں مکمل کر لیا جائے گا، بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کر لی جائے گی ۔ 
مریم نواز نے تمام محکموں کے لئے ایک کمپلینٹ نمبر مخصوص کرنے کی ہدایت کردی۔ 
اجلاس میں بتایا گیا کہ اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی یکم جنوری تک فنکشنل ہوں گے۔ پنجاب میں ساٹھ لاکھ پودے لگائے گئے ، جن کی جی آئی ایس چیکنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں وائلڈ لائف سروے کرایا جائے گا ۔ پنجاب میں گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیٹ پروگرام شروع ہے۔ 
اجلاس میں بتایا گیا کہ سی ایم سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4 ہزار نوجوان آئی ٹی کورسز کریں گے۔ اس کے علاوہ پراونشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے تحت سوشل رجسٹری سروے شروع کردیے گئے، جس کی  جون میں تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ لاہور میں تین سو اور دیگر شہروں میں 330 الیکڑک بسیں چلائی جائیں گی ۔ اس حوالے سے اجلاس میں الیکٹرک بسوں کی مقامی سطح پر تیاری کے تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز کو بتایا گیا کہ پنجاب ڈےکئیر فنڈ سوسائٹی کی تحت سرکاری دفاتر میں ڈے کیئر سینٹر قائم ہوگا ۔ 
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء عظمیٰ زاہد بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمن، شیر علی گورچانی، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، فیصل ایوب کھوکھر ، ذیشان رفیق، بلال اکبر، عاشق حسین کرمانی، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، آئی جی ،سیکرٹریز نے شرکت کی ۔