ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم گرما :مختلف بیماریوں میں اضافےکاخطرہ ،الرٹ جاری

موسم گرما :مختلف بیماریوں میں اضافےکاخطرہ ،الرٹ جاری
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری : موسم گرماشروع ہوتےہی مختلف بیماریوں میں اضافےکاخطرہ ہونے لگا ۔محکمہ صحت نےمختلف بیماریوں کےحوالےسے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔
درجہ حرارت بڑھنے سے ہیٹ سٹروک کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ۔ڈائریا ، ہیضہ ، ہیپاٹائٹس اے اور ای کے کیسز  بڑھ رہے ہیں ۔ٹائیفائیڈ ، ڈینگی ، ملیریا، نگلیریا اور کانگو بخارجیسی بیماریوں کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ۔
ڈائریکٹوریٹ برائے روک تھام متعدی امراض نے تمام اضلاع و ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں موسم گرما میں بیماریوں کی روک تھام کے اقدامات و شہریوں کو آگاہی دینے کی ہدایت موجود ہے ۔