ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج

 ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)سادہ لوح شہریوں کو لائسنس بنوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے کا معاملہ، پیسے بٹورنے والے نوسرباز کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احمد ریان نامی ٹاؤٹ شہریوں کو لائسنس فائل فروخت اور لائسنس بنوانے کا جھانسہ دے رہا تھا۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے آئی جی کے حکم پر لائسنسنگ سسٹم کو مکمل شفاف اور پیپرلیس بنایا گیا، ڈی ایس پی لائسنسنگ کو اس معاملے میں مزید انکوائری کی ہدایت کی ہے، لائسنسنگ عملہ کے ملوث ہونے پر ان کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔

 سی ٹی او کا کہنا ہے کہ لائسنسنگ میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، عمارہ اطہر نے اپیل کی کہ شہری ایسے نوسربازوں کی نشاندہی کریں، ان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔