قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے دبئی پہنچ گئی  

7 May, 2024 | 10:14 AM

 (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کیلئے میں لاہور سے دبئی پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے دبئی پہنچ گئی  ، آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

 شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر ویزا اجراء میں تاخیر کی وجہ سے بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں