کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوہلاک 

7 May, 2024 | 09:14 AM

(وقاص)کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوہلاک ہو گیا۔

پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا واقعہ فیروزپور روڈ پر پیش آیا۔ڈولفن فورس نے فیروزپورروڈپرکھڑے4افرادکی تلاشی کی کوشش  کی توڈاکوؤں نے ڈولفن پر فائرنگ کر دی۔

ڈولفن فورس کیساتھ ہونیوالےمبینہ مقابلےمیں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ڈاکو کی شناخت 23 سالہ زمان کے نام سے ہوئی۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئےمردہ خانے منتقل کر دی۔
 

مزیدخبریں