زلمی فاونڈیشن کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو بڑا انعام

7 May, 2023 | 10:07 PM

ویب ڈیسک :  زلمی فاونڈیشن کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو 10لاکھ روپے انعام دیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والے ارشد ندیم  کو زلمی فاونڈیشن آفس لاہور میں ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم  نے دس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، چیرمین زلمی فاونڈیشن اینڈ  پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا، انہوں نے کہا کہ  زلمی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ہیروز کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گیں ،اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ وہ حوصلہ افزائی پر زلمی فاونڈیشن اور جاوید آفریدی کا شکریہ  ادا کرتے ییں۔

 زلمی فاونڈیشن ماضی میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم، سپیشل ایتھلیٹس، ای گیمرز اور ایم ایم اے فائٹرز کی بھی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت کرچکی ہے،زلمی فاونڈیشن کھیل کے ساتھ تعلیم، صحت اور فلاحی کاموں میں سرگرم ہے۔

مزیدخبریں