ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں پہاڑوں پر مئی کے مہینہ میں برفباری شروع ہو گئی۔ دو روز کے دوران ہٹیاں بالاکمیں لیپہ وادی کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوتی رہی۔ اب پہاڑوں پر برف گرنا شروع ہو گئی۔ لیپہ وادی میں مئی کا مہینہ گرمی کا مہینہ ہوتا ہے تاہم وقتا؍؍ فوقتا؍؍ بادل موجود رہنے اور بارش کے سبب درجہ حرارت کشمیر کے کم بلند علاقوں اورر پنجاب کے میدانی علاقوں کی نسبت کافی کم رہتا ہے۔ لیکن اس سال مئی میں پہلے شالہ باری اور اب برف باری نے سردی کا موسم لوٹا دیا ہے اورر لوگ گرم لباس پہننے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ وادی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ دو روز کی بارش کے ساتھ ژالہ بار ی سے سبزی کی فصلوں ار پھل کے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
وادی لیپہ میں برف باری
7 May, 2023 | 09:11 PM