ویب ڈیسک: تحریک انصاف بدھ سے اتوار تک پانچ روز میں پانچ جلسے کرے گی۔ پہلا جلسہ مرید کے شہر میں بدھ کو کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کےزرائع اسے انتخابی مہم کا پہلا جلسہ قرار دے رہے ہیں۔ زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ نون کے سٹرونگ ہولڈ سمجھے جانے والے جی ٹی روڈ کے شہروں سے انتخابی جلسوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اتوار کے روز لاہور میں تحریک انصاف کےچیرمین عمران خان کے گھر پران کی سربراہی میں اجلاس میں تحریک انصاف کے جلسوں کاشیڈول طے کیا گیا۔ اس شیڈول کے مطابق پہلا جلسہ بدھ کے روزمرید کے میں، دوسرا جلسہ جمعرات کو گکھڑ ، تیسرا جمعرات کو لالہ موسیٰ، چوتھا جلسہ گجر خان اور آخری جلسہ اٹک میں اتوار کو ہو گا۔ ان تمام جلسوں سے عمران خان خود خطاب کریں گے۔ پنجاب کے دوسرے شہروں میں جلسوں کاشیڈول ابھی طے کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کی منظوری کے بعداس شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
عمران خان بدھ کو مریدکے میں جلسہ کریں گے
نیوز لیٹر
Latest Highlights
محکمہ ایکسائز نےٹیکس چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا
- 23 Jan, 2025 | 12:35 PM
صدر ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں پہلا دن امریکہ کو ماحول کے دشمنوں کی صف میں لے گیا
- 22 Jan, 2025 | 03:32 AM
ٹرمپ کے حلف کا میلہ انڈین نژاد ماں نے لوٹ لیا
- 21 Jan, 2025 | 09:40 PM
جبالیہ میں اسرائیلی فوج سے لڑائی میں مرنے والوں کی گھر میں ہی تدفین
- 21 Jan, 2025 | 09:28 PM
ترکیہ کے ہوٹل میں آتشزدگی، 66 افراد جاں بحق، 51 زخمی
- 21 Jan, 2025 | 06:05 PM
سردی کو بریک لگ گئی۔!
- 23 Jan, 2025 | 04:08 PM
پاسپور ٹ بنانا آسان،محسن نقوی کا بڑا تحفہ!
- 20 Jan, 2025 | 03:49 PM
لاہور کا موسم بھی بے اعتبار،کبھی دھوپ کبھی دھند!
- 16 Jan, 2025 | 01:10 PM
برائلر چکن کی قیمتوں میں بڑی کمی ۔!
- 13 Jan, 2025 | 08:07 PM
لاہوریوں کیلئے بڑی سہولت تیار ۔!
- 13 Jan, 2025 | 08:06 PM