ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے، عمران خان میرے خلاف ہر حربہ استعمال کیا لیکن ناکامی ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا مکار آدمی ہیں۔عمران خان کا جھوٹ قوم کے سامنے آرہا ہے۔عمران خان محسن کش آدمی ہے انشاللہ ضرور اللہ کی پکڑ ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات بہت اچھی رہی۔بہت جلد انوسٹمنٹ کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں ٹریڈ، ایجوکیشنل اور ٹیکنکل ایجوکشن پر تعاون پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہہ پی ٹی آئی حکومت نے میرے خلاف بیایا گیا جھوٹ پر مبنی تھا، نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی گئی، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان میرے خلاف ہر حربہ استعمال کیا لیکن ناکامی ہوئی۔کیس سے میرے عزت میں اضافہ ہوا۔