افغانستان دہشتگردی کے خاتمہ کےلئے پاکستان سے متفق

7 May, 2023 | 05:46 PM

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان  دہشت گردی کے خاتمے،  معاشی ترقی اور تجارتی شعبے میں تعاون  کے فروغ  پرمکممل اتفاق رکھتے ہیں۔ یہ بات فارن آفس میں پاکستان اورر افغانستان کے مابین وفود کی سطح کے مذاکرات میں سامنے آئی۔

افغانستان کےقائم مقام وزیر خٓرجہ مولوی امیر خان متقی کی سربراہی میں مہمان وفد کا فارن آفس میں استقبال وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے خود کیا۔ 

وزرائے خارجہ کی سربراہی میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفد کی قیادت کی. مذکرات میں دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا اور پاک افغانستان تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پرمفصل بات چیت کی گئی۔ مذاکرات  میں دہشت گردی کے خاتمے، معاشی ترقی، تجارتی تعاون کے فروغ اور بارڈر مینجمنٹ اور سرحدوں پر غیر قانونی نقل وحرکت روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں