ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں، انتخابات کا راستہ روکنےکےلئےحکمران آئین شکنی کاراستہ اختیار کر رہے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے کینیڈاکی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پیٹرک براؤن کی زمان پارک میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں پاکستان میں سیاسی صورت حال اورمعاشی پالیسوں کے حوالہ سے گفتگوکی گئی۔اسو کے علاوہ پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے حکومتی رویے پر بھی عمران خان کی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جلدانتخابات ہی مسائل کاحل ہیں۔
عمران خان نے کہا ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کے لیے یکساں قانون ہو، حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں،انتخابات کا راستہ روکنےکےلئےحکمران آئین شکنی کاراستہ اختیارکررہےہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں 75 استقبالیہ مقامات کےساتھ علی امین گنڈا پور کی ریلی بہت بڑی تھی جس میں شریک توانائی سے بھرپور لوگ 20 کلومیٹر تک اس کی گاڑی کےساتھ پیدل چلتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیل اور زیرِحراست تشدد کےذریعےنظریات کا خون نہیں کیاجاسکتا۔ فسطائی اپنے ہتھکنڈوں سے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی ہماری تحریک کو تقویت ہی پہنچا رہے ہیں۔