ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ لے سب سے بڑے ایونٹ آئی سی سی ورلڈ کپ کےمیزبان بھارت کا کرکٹ بورڈ بین الاقوامی معیار کی وکٹیں بنانے سے زیادہ بھارتی ٹیم کو مدد دینے والی وکٹیں بنوانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ انکشاف بھارت کےاخبارانڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ میں کیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کےکرکٹ کنٹرول بورڈ نے اپنی کرکٹ ٹیم کی مینیجمنٹ سے کہا ہے کہ وہ بورڈ کو بتائے کہ بھارتی کھلاڑیوں کوجیتنے کے لئے کس قسم کی وکٹیں زیادہ مدد دے سکتی ہیں تاکہ ورلڈ کپ کے لئے ویسی ہی وکٹیں بنوائی جائیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی فراخدلانی پیشکش کےجواب میں ٹیم کی مینجمنٹ نے انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بتایا کہ گزشتہ کئی سال سے ٹیم ملک کے اندر اسپنرز کو مدد دینے والی سلو وکٹوں پر اچھا پرفارم کر رہی ہے۔ اس لئے ورلڈ کپ کے لئے بھی ہمارے لئے اسپنرز کو مدد دینے والی سلو وکٹیں ہی بنوائی جائیں۔ تا کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر انڈین اسپنرز مہمانوں کو دن میں تارے دکھا سکیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی ٹیم کی مدد کرنےوالی وکٹوں کی مینیجمنٹ صرف آسٹریلیا، نیوز لینڈ، ساوتھ افریقہ جیسی ٹیموں کے ساتھ میچوں میں بروئے کارلائی جا سکے گی۔ اس کی وجہ غالبا؍؍ یہ ہے کہ پاکستان کے زیادہ میچ سکیورٹی کی وجہ سے بنگلور اور چنائی میں ہی کھیلے جائیں گے اور بھارتی کرکٹ گورووں کا خیال ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کاورلڈ کپ 2023 کا کھیل انہی دو میدانوں میں کھیل کر تمام ہو جائے گا. تاہم انڈین ایکسپریس کی اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کےساتھ بھارت کا میچ احمدآباد کے اسٹیڈیم میں کھیلا جانا یقینی ہے۔
ورلڈ کپ کے میچوں کیلئےاحمد آباد، دہلی، لکھنؤ، گوہاٹی، حیدرآباد، ناگ پور، بنگلورو، ترویندرم، ممبئی، کولکتہ، راجکوٹ، اندور، بنگلورو، اور دھرم شالہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے تاہم بھارت کے لیگ میچ ان 14 میں سے صرف 7 میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔ اس طرح امکان ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کی پسندیدہ وکٹیں بھی انہی سات میدانوں میں بنوائے گا جہاں بھارتی ٹیم کے میچ شیڈول کئے جائیں گے۔ ورلڈ کپ کا شیڈول ابھی سامنے نہیں لایا گیا تاہم یہ یقنی ہے کہ پاکستان کو چنائی اور بنگلور کی وکٹوں پرزیادہ میچ کھیلنا ہوں گے۔