ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائیگا

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائیگا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو چارصفرکی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رینکنگ میں پاکستان کو نمبر ون پوزیشن مستحکم رکھنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

چوتھا میچ جیتنے کے بعد پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 113 اعشاریہ 483 ہو گئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے مجموعی ریٹنگ پوائنٹس 113 اعشاریہ 286 ہیں۔آئی سی سی رینکنگ کی باضابطہ شروعات کے بعد پاکستان پہلی بار ٹاپ پر آیا ہے۔ آفیشل رینکنگ کے آغاز سے قبل پاکستان آخری مرتبہ اگست 1991ء میں ٹاپ پر تھا۔

نیوزی لینڈ ٹیم اورسپورٹ اسٹاف آج بلیک آرم بینڈ پہنیں گے۔سابق فرسٹ کلاس کھلاڑی،بلیک کیپس مینیجرنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ آف آپریشنز لنڈسی کروکر اتوار کی صبح انتقال کر گئے تھے۔لنڈسی کروکر کی یاد میں یہ عمل کیا جائے گا۔