ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے علیحدگی پسند رہنما کو پھانسی دیدی

ایران نے علیحدگی پسند رہنما کو پھانسی دیدی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: ایران نے دہری شہریت کے حامل علیحدگی پسند رہنما کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں عرب علیحدگی پسند گروپ کی قیادت کرنے والے حبیب فراج اللہ پر 2018 میں فوجی پریڈ پر حملہ کرکے 25 افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

علیحدگی پسند رہنما حبیب اللہ فراج کو 2020 میں ترکی سے گرفتار کرکے تہران لایا گیا تھا۔ 2022 میں فرد جرم عائد کی گئی اور رواں برس کے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

ایران کی عدالتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی قانون کے مطابق ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی جس پر آج عمل درآمد کردیا گیا۔سوئیڈن کے وزیر خارجہ نے اپنے شہری حبیب اللہ فراج کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے سزائے موت کو ایک غیر انسانی عمل قرار دیا۔