ویب ڈیسک:انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان نتیش رانا کی اہلیہ ساشی ماروا کو دارالحکومت دہلی میں نامعلوم نوجوانوں نےسڑک پر ہراساں کیا،وہ پولیس اسٹیشن شکایت لے کر گئیں تو پولیس نےجرم کی رپورٹ درج کرنے سے انکار کردیا۔
ہراسانی کے تازہ واقعہ کی شکارساشی نے بتایا کہ آفس سے گھر جاتے ہوئےموٹر بائیک پر سوار 2 لڑکوں نے ان کا پیچھا کیا اور بغیر کسی وجہ کے ان کی گاڑی کو ٹکر بھی ماری جس سے وہ بہت زیادہ ڈر گئی اور گھر جاتے ہی دہلی پولیس کو فون کرکے واقعہ سے آگاہ کر کے رپورٹ درج کرنے کو کہا، مگر وہاں سے جواب ملا کہ چونکہ آپ خیریت سے گھر پہنچ گئی ہیں اس لیے اس معاملے کو بھول جائیں، اگر دوبارہ وہ لڑکے پیچھا کریں تو ان کی موٹر بائیک کا نمبر نوٹ کرنے کی کوشش کریں۔
آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کآئی پی ایل 2023 میں اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 8 ویں نمبر پر ہے۔ کپتان نتیش رانا کی اہلیہ ساشی ماروا نے نامعلوم نوجوانوں کے پیچھا کرکے ڈرا نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ بھی کی۔ اس وڈیو میں ملزموں کے چہرے صاف پہچانے جا سکتے ہیں۔ لیکن پولیس بتانے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ساشی نے پولیس کے رپورٹ درج کرنے سے انکار پر فرسٹریشن اور برہمی کا اظہار کیا۔
#Watch: 2 men stalk & chase #KKR captain Nitish Rana's wife's car in #Delhi, she shares #video#NitishRana #SaachiMarwah #viral #news #Police
— UnMuteINDIA (@LetsUnMuteIndia) May 6, 2023
Subscribe to our YouTube page: https://t.co/bP10gHsZuP pic.twitter.com/IxYAdGZyrv
بھارت میں خواتین کو ہراساں کرنے کی مرض قومی رویہ کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ بے حسی اس قدر بڑھ گئی کہ اب قومی ہیروز کی بیویاں بھی عوررتوں کے ساتھ غنڈہ گردی کو اپنا پیدائشی حق سمجھنے والے مردوں سے محفوظ نہیں رہیں۔روزانہ پبلک ٹرانسپورت، بازاروں، کام کرنے کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے کے ہزاروں واقعات ہو رہے ہیں جن کے متعلق پولیس اورر حکومت کی بے حسی کے سبب نشانہ بننے والی خواتین رپورٹ تک درج نہیں کرواتیں۔ اگو کوئی متاثرہ خاتون شکایت کرنے کی ہمت کر ہی لے تو پولیس الٹا اسی کوشرمندہ کرتی ہے۔
Just saw Nitish Rana’s wife’s Instagram stories (Saachi Marwah). Two men hit her car and followed her and Delhi police to her to leave it since they left??? This is so unacceptable! pic.twitter.com/UMQwB92xWo
— PS ⚡️ (@Neelaasapphire) May 5, 2023
بھارت میں خواتین کے حقوق کے حامی تو ساشی کے ساتھ ہونے والے اس واقعہ پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن بھارتی حکومت نے ہمیشہ کی طرح بے حسی کا رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ اس واقعہ سے پہلے بھارت کی اولمپکس میڈیل جیت کر لانے والی ریسلر خاتون سمیت بہت سی ریسلر خواتین ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کےصدر کے لڑکیوں کو ہراساں کرنے کی سنگین شکایات کے مقدمات درج کروا چکی ہیں اورر کئی ہفتوں سے نئی دہلی میں احتجاج کے لئے کیمپ لگا کر بیٹھی ہیں۔ سپریم کورٹ تک ان لڑکیوں کو انصاف دلوانے میں اب تک ناکام ہے۔ کیونکہ ہراساں کرنے والا بھارتیہ جنتا پارٹی کا رکن پارلیمنٹ اور وزیراعظم نریندرا مودی کا منظور نظر ہے۔واضح رہے کہ ساشی کے شوہر نتیش رانا آئی پی ایل 2023 میں اب تک کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بہترین پرفارمر ہیں۔ انہوں نے 10 میچوں میں 275 رنز کئے ہیں۔