ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کی عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں بغیر اجازت ریلی کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رہنما تحریک انصاف اسد عمر اور راجہ خرم نواز سمیت 180 ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کردیا گیا۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کےتحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ اسد عمر، راجہ خرم نواز سمیت 47 نامزد اور 180 نامعلوم کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا، پولیس نے مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی 4 خواتین سمیت 7کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کی 4خواتین سمیت 7کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے، انتظامیہ نے شہر میں جلسے جلوس، ریلیوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔