لاہور : مبینہ پولیس مقابلےمیں 4 ملزمان ہلاک

7 May, 2023 | 08:36 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقوں شاہدرہ ٹاؤن اور مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن میں 4 ملزمان ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں فائرنگ سے بھتہ خور شوٹر اور ڈاکو فیضان عرف جگا اور علی رضا ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق مناواں مقابلے میں ہلاک ملزمان کی شناخت شیرگل اور شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل پولیس ملازم نوید کو شہید کیا تھا۔

مزیدخبریں