ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا ، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں چترال ، دیر، سوات، کالام ،سیدوشریف ، ایبٹ آباد،مانسہرہ ،کوہستان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کےبیشتر جنوبی اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ راولپنڈی، جہلم، اٹک، مری، گلیات ، نارووال ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔