طلاق کیوں مانگی ؟ عامرلیاقت نے دانیہ شاہ کی ویڈیوز ریلیز کردیں

7 May, 2022 | 06:57 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک:دانیا شاہ کی جانب سے  طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرنے پر عامر لیاقت سیخ پا ہوگئے اور  اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تیسری بیوی دانیا شاہ سے متعلق مبینہ ویڈیوز شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تیسری بیوی دانیا شاہ  کی ویڈیوز اور آڈیوز شیئر کی ہیں ۔ 

بے بس ہوں مجبورہوں کہ حقیقت سے آشنا کروں۔ سینے پر بھاری بوجھ رکھے 4ماہ سے زندہ تھا۔  گو کہ اب بھی زندہ ہوں لیکن کچھ حقائق آپ سے سانسیں چھین لیتے ہیں۔4ماہ کی شادی میں تین مرتبہ تین ماہ صرف بہاولپور آناجانا ہوا اور جب یہ حقائق سامنے آئے تو الٹا جھوٹے الزامات کے ساتھ تنسیخ نکاح کا دعوی کردیا گیا۔

عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ بہت مجبور ہوکر 5فیصد حصہ محتاظ نوٹس کے ساتھ جاری کررہاہوں ۔ آپ نے خود ان آڈیو میسیجز کو سننا ہوگا تا کہ آپ کو دانیا کے کاموں کا اندازہ ہوجائے۔ دانا نہ سید ہیں ناہی جو والد ہیں وہ اصل میں ان کے والد  ہیں۔ دانیا کی عمر بہت کم تھی، اس لیے پہلے دن ہی بستر سے الگ کرلیا ۔شراپ پی نہ ہی تشدد کیا مگر افسوس کہ اس کو ثابت کرنے کےلیے بھی لڑنا پڑے گا۔

قبل ازیں اہلیہ کی جانب سے علیحدگی پر عامر لیاقت نےخاموشی توڑ تے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ میں شراب پیتاہوں ؟ مجھ پر نشہ کرنے کا الزام درست نہیں ۔ عامر لیاقت نے کہا کہ میں تمام صورتحال کو دیکھ رہاہوں اور جائزہ بھی لے رہاہوں ۔

مزیدخبریں