ویب ڈیسک:دانیا شاہ کی جانب سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرنے پر عامر لیاقت سیخ پا ہوگئے اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تیسری بیوی دانیا شاہ سے متعلق مبینہ ویڈیوز شیئر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تیسری بیوی دانیا شاہ کی ویڈیوز اور آڈیوز شیئر کی ہیں ۔
بے بس ہوں مجبورہوں کہ حقیقت سے آشنا کروں۔ سینے پر بھاری بوجھ رکھے 4ماہ سے زندہ تھا۔ گو کہ اب بھی زندہ ہوں لیکن کچھ حقائق آپ سے سانسیں چھین لیتے ہیں۔4ماہ کی شادی میں تین مرتبہ تین ماہ صرف بہاولپور آناجانا ہوا اور جب یہ حقائق سامنے آئے تو الٹا جھوٹے الزامات کے ساتھ تنسیخ نکاح کا دعوی کردیا گیا۔
عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ بہت مجبور ہوکر 5فیصد حصہ محتاظ نوٹس کے ساتھ جاری کررہاہوں ۔ آپ نے خود ان آڈیو میسیجز کو سننا ہوگا تا کہ آپ کو دانیا کے کاموں کا اندازہ ہوجائے۔ دانا نہ سید ہیں ناہی جو والد ہیں وہ اصل میں ان کے والد ہیں۔ دانیا کی عمر بہت کم تھی، اس لیے پہلے دن ہی بستر سے الگ کرلیا ۔شراپ پی نہ ہی تشدد کیا مگر افسوس کہ اس کو ثابت کرنے کےلیے بھی لڑنا پڑے گا۔
بہت مجبور ہوکر ۵ فیصد حصہ محتاظ نوٹس کے ساتھ جاری کررہاہوں ، آپ نے خود ان آڈیو میسیجز کو سنجھنا ہوگا تا کہ کاموں کاُاندازہ ہوجائے، نہ سید ہیں ناہی جو والد ہیں والد ، عمر بہت کم اس لیے پہلے دن بستر الگ کرلیا شراپ پی نہ تشدد کیا مگر افسوس کہ اس کو ثابت کرنے کےُلیے بھی لڑنا پڑے گا pic.twitter.com/eD4Ybc7eeE
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 7, 2022
قبل ازیں اہلیہ کی جانب سے علیحدگی پر عامر لیاقت نےخاموشی توڑ تے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ میں شراب پیتاہوں ؟ مجھ پر نشہ کرنے کا الزام درست نہیں ۔ عامر لیاقت نے کہا کہ میں تمام صورتحال کو دیکھ رہاہوں اور جائزہ بھی لے رہاہوں ۔
بے بس ہوں مجبورہوں کہ حقیقت سے آشنا کروں سینے پر بھاری بوجھ رکھے چار ماہ سے زندہ تھا گو کہ اب بھی زندہ ہوں لیکن کچھ حقائق آپ سے سانسیں چھین لیتے ہیں، ۴ ماہ کی شادی میں تین مرتبہ تین ماہ صرف بہاولپور آناُجاناُُاور جب یہ حقائق سامنے آئے تو جھوٹے الزامات کے ساتھ تنسیخ نکاح کا دعوی pic.twitter.com/OVjUMWBCiw
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 7, 2022