موٹاپا عالمگیر وبا، بڑی وجہ سامنے آگئی 

7 May, 2022 | 06:38 PM

 ویب ڈیسک : موٹاپا عالمگیر وبا کی شکل اختیار کرگیا، موٹاپے کی بڑی وجہ فوڈ ایپس قرار، موٹے ہونے سے بچنا ہے توفوڈ ایپس ڈیلیٹ کیجئے۔

موٹاپا کیسے ہوتا ہے?

 رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں موٹاپا ایک مسئلہ بن کر ابھر رہا ہے ۔  موٹاپے  کا شکار ہونے والے زیادہ تر بچے ہیں۔ جسمانی مشقت کی کمی، بیٹھ کر کھانا کھانے اور جنک فوڈ کے رجحان نے موٹاپے کے مسئلے میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔ ساتھ ہی، کووڈ کے بعد، حالات بد سے بدتر ہوتے چلے گئے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، یورپ میں 60 فیصد بالغ اور ایک تہائی بچے زیادہ وزن اور موٹے کا شکار ہیں۔ یورپ سے آگے امریکا ہے جہاں موٹاپا وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

فوڈ ایپس کی بدولت ایک دن کا زیادہ کھانا

 اور ایسے میں فوڈ ڈلیوری ایپ کی وجہ سے لوگ مسلسل موٹاپے کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ دنیا کے تمام ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک دن بہ دن ڈیجیٹل ہوتے جا رہے ہیں۔ کسی بھی قسم کی ضرورت کا حل فون میں موجود تمام ایپس میں موجود ہے۔  دنیا بھرمیں کھانے کے اس ڈیجیٹل ماحول کا بہت برا اثر ہوا ہے۔ لوگ کب، کیا اور کیسے کھاتے ہیں؟ اس پر  گہری نظر رکھی جانی چاہیے کیونکہ یہ 'کھانے کی ڈیلیوری ایپس' زیادہ چکنائی، زیادہ چینی اور مشروبات کے استعمال میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

برطانیہ کی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ گھر پر کھانا آرڈر کرکے منگوانا یعنی گھر پر بنائے کھانے کے مقابلے میں اوسطاً روزانہ  200 کیلوریز زیادہ لینا ۔ اس کا مطلب ہے کہ بچہ ہفتے میں 8 دن کا کھانا کھا رہا ہے۔

اموات کی بڑی وجہ 

ڈبلیو ایچ او کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق یورپ میں ہونے والی تمام اموات میں سے 13 فیصد کے پیچھے کی ایک بڑی وجہ موٹاپا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یورپ میں سالانہ کم از کم 2 لاکھ افراد کی موت کینسر سے ہوتی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ موٹاپا ہے۔

موٹاپے کی بیماریاں

جسم کی اضافی چربی کئی بیماریوں کو دعوت دیتی ہے۔ جس میں کینسر کی 13 اقسام، ٹائپ ٹو ذیابیطس، دل کا مسئلہ اور پھیپھڑوں کے امراض شامل ہیں۔ یہی نہیں بلکہ یہ معذوری کی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ موٹاپا ایک پیچیدہ بیماری ہے جو غیر صحت بخش خوراک کھانے اور جسمانی سرگرمی کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

مزیدخبریں