ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت سے علیحدگی؛ دانیہ شاہ کا چونکا دینے والا ویڈیو بیان آگیا

عامر لیاقت سے علیحدگی؛ دانیہ شاہ کا چونکا دینے والا ویڈیو بیان آگیا
کیپشن: Dania Shah video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) عامر لیاقت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوچکا ہے، تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ نے علیحدگی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا، سیدہ دانیہ شاہ کی سوشل میڈیا پرایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ تمام ثبوت ہیں جو کہ خبروں کے ذریعے آپ کو مل جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق حال ہی میں تحریک انصاف چھوڑنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا چکا ہے، پہلی، دوسری کے بعد اب تیسری بیوی بھی ان سے علیحدگی اختیار کرنے کے لئے عدالت پہنچ گئیں، سوشل میڈیا پر وائرل اپنے ایک ویڈیو بیان میں دانیہ کا کہناتھا کہ آج میں عدالت گئی تھی عامر لیاقت سے علیحدگی پانے کے لئے،مزید کہا کہ باقی کی معلومات، ثبوت آپ کو خبروں کے ذریعے ملیں گے۔

اہلیہ کی جانب سے علیحدگی پر عامر لیاقت نےخاموشی توڑ تے کہا کہ کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ میں شراب پیتاہوں ؟ مجھ پر نشہ کرنے کا الزام درست نہیں ۔ عامر لیاقت نے کہا کہ میں تمام صورتحال کو دیکھ رہاہوں اور جائزہ بھی لے رہاہوں ۔

واضح رہے کہ  ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق لینے عدالت سے رجوع کیا  جس پر عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے۔ دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے۔

عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے، عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔

دانیہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین جیسے دیکھتا ہے ویسا بلکل نہیں ہے، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، نشہ کر کے آئے روز تشدد کرتا تھا، چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا، عامر لیاقت حسین مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ہمیں تحفظ فراہم کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer