ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون سب انسپکٹر نے منگیتر کو جیل میں ڈال دیا، وجہ کیا بنی ؟

خاتون سب انسپکٹر نے اپنے منگیتر کو جیل میں ڈال دیا
کیپشن: The female sub-inspector put her fianc in jail.
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست آسام کے پولیس  کی خاتون سب انسپکٹر نے اپنے ہی منگیتر کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوگاؤں پولیس سٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر جنمونی رابھا نے اپنے منگیتر رانا پوگاگ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ رانا پوگاگ نے سرکاری کمپنی او این جی سی میں تعلقات عامہ کا افسر ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ فی الحال نوگاؤں پولیس رانا کو دو دن کی پولیس تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
جُنمونی اور رانا نے گذشتہ سال اکتوبر میں منگنی کی تھی اور وہ دونوں رواں سال نومبر میں شادی کرنے والے تھے۔ نوگاؤں پولس سٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، پولیس سب انسپکٹر جُنمونی کو منگنی کے بعد معلوم ہوا کہ وہ جس شخص کو اپنا شریک حیات بنانے جا رہی ہیں وہ دراصل ایک مبینہ دھوکہ باز ہے۔
 ملزم رانا پوگاگ نے خود کو اپنی پہلی ملاقات کے دوران جُنمونی کو او این جی سی کے تعلقات عامہ کے افسر کے طور پر متعارف کرایا تھازید تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ وہ فراڈ کے کئی کیسوں میں ملوث ہے۔ ان پر کئی لوگوں کو نوکریاں دینے کے جھوٹے وعدے کے عوض کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا بھی الزام ہے۔نوگاؤں پولس کا دعویٰ ہے کہ ملزم رانا کے پاس سے کئی دستاویزات اور او این جی سی کی مہریں برآمد ہوئی ہیں۔ رانا نے ہمیشہ ایک پرسنل سکیورٹی آفیسر اور ایک ڈرائیور اپنے ساتھ رکھا تاکہ دوسروں پر ان کا رعب اور  دبدبہ برقرار رہے۔سب انسپکٹرجنمونی کا کہنا ہے کہ میں کئی گھنٹے بیٹھی یہ سوچتی رہی کہ میں نے صحیح کیا یا غلط۔ لیکن غلط کرنے والے کو سزا ملنی ہی چاہیے، چاہے وہ خاندان کا ہی فرد کیوں نہ ہو۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor