ویب ڈیسک:J&J ویکسین کا استعمال 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ان لوگوں تک محدود کیا گیا ہے جن کے لیے دیگر ویکسین موزوں یا قابل رسائی نہیں ہیں۔
متحدہ امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ادارے (ایف ڈی اے) نے خون کے جماؤ کے خطرے کی بنا پر دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کو محدود کردیا ہے۔
FDA کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا گیا کہ J&J ویکسین کا استعمال 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ان لوگوں تک محدود ہے جن کے لیے دیگر ویکسین موزوں یا قابل رسائی نہیں ہیں، اور جو صرف J&J کو ترجیح دیتے ہیں۔
یادرہے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال کرنیوالے افراد میں ایک غیر معمولی اور خطرناک'' کوایگولیشن'' حالت کا خطرہ جسے تھرومبوسس ود تھرومبوسائٹوپینیا سنڈروم (TTS) کہا جاتا ہے پا یا گیا ہے
FDA نے اپنے بیان میں کہا ہے، "ہم تسلیم کرتے ہیں کہ J&J کی کووڈ ویکسین کا امریکہ اور عالمی برادری میں موجودہ وبائی ردعمل میں اب بھی ایک کردار ہے۔" لیکن آج کا فیصلہ ہمارے حفاظتی نگرانی کے نظام کی مضبوطی اور سائنس اور ڈیٹا کو ظاہر کرتا ہے۔