خواتین کو مکمل برقع پہننے کاحکم دے دیا گیا

7 May, 2022 | 03:03 PM

ویب ڈیسک:طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ کی جانب سے خواتین کو مکمل برقع پہننے کا حکم دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان سپریم لیڈر نے حکم جاری کیا ہے کہ خواتین عوامی مقامات پر سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہنیں۔

رپورٹ کے مطابق ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع روایتی اور محترم ہے۔اس حوالے سے امارت اسلامی افغانستان کے کسی عہدیدار کا ردعمل تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے۔ 

مزیدخبریں