حسن خالد: لاہور کا شیرپاؤ پل یا موت کا کنواں۔ ایک ہی دن میں دوٹریفک حادثے، خاتون ڈرائیور زخمی ، دوسرے ایکسیڈنٹ میں کار کے ہٹ کرنے سے موٹر سائیکل پل سے نیچے جا گری، سوار جاں بحق ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق صبح بھی ایک تیز رفتار گاڑی شیرپاؤ پل پر الٹ گئی تھی جس میں خاتون ڈرائیور زخمی ہوگئی تھی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کا موقف تھا کہ گاڑی آؤٹ اف کنٹرول ہونے سے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ گاڑی کو لفٹر کی مدد سے پل سے ہٹایا گیا۔
بعد دوپہر پھر شیر پاؤ برج کار اور موٹرسائیکل میں تصادم جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار پل سے نیچے گر گیا اتنی بلندی سے گرنے کےبعد موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی۔ حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔گاڑی میں عمار نامی لڑکا ایک خاتون کے ساتھ سوار تھا۔ پولیس نے گاڑی ڈرائیورکو حراست میں لے لیا۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کردی۔