پنجاب حکومت نے لاہور کے میگا پراجیکٹس کو "کٹ" لگا دیا

7 May, 2022 | 01:01 PM

(درنایاب) پنجاب حکومت نے لاہور کے  میگا پراجیکٹس میں غیر استعمال شدہ فنڈز دوسری سکیموں میں منتقل کردیئے۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے 3پراجیکٹس کو 1ارب 13کروڑ 50لاکھ کے اضافی فنڈز منتقل کردیئے گئے، شاہکام فلائی اوور منصوبے کے 30کروڑ، شیرانوالہ فلائی اوور منصوبے کے 45کروڑ، گلاب دیوی انڈر پاس منصوبے کے 35کروڑ منتقل کیے گئے۔

کینال روڈ سے بحریہ ٹاؤن سڑک کی تعمیر کے مختص ڈیڑھ کروڑ اور کالج روڈ امیر چوک کی تعمیر و بحالی کے 2کروڑ کے فنڈز بھی منتقل کردیئے گئے،  گوالہ کالونی روڈ کی تعمیر و بحالی کےمنصوبے کیلئے 13کروڑ کے فنڈز فراہم کردیئے گئے، منتقل شدہ فنڈز میں 83کروڑ کے فنڈزسگیاں روڈ توسیع و بحالی منصوبے کو منتقل کیے گئے، پی اینڈ ڈی نے فنڈز منتقل کرکے ایل ڈی اے کو مراسلہ جاری کردیا۔  

مزیدخبریں