ویب ڈیسک: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ صوبہ پنجاب بحران کا شکار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لکھا کہ فیصلہ حق میں آئے یا مخالف، عدلیہ اور معزز جج صاحبان کا احترام سب پر لازم ہے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں گورنر پنجاب لکھتے ہیں کہ اگر کوئی اس آئینی ادارے کی بدنامی کا باعث بنے گا یا آئین شکنی کرے گا تو اس کے خلاف قانون حرکت میں ضرور آئے گا، آئینی عہدے دار کی حیثیت سے آئین و قانون کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ سب کا کردار اور عمل قوم کے سامنے ہے، پنجاب میں جاری آئینی، قانونی اور سیاسی بحران پر کئی لوگوں نے اپنا منجن بیچنے کے لیے دکانیں اور ریڑھیاں لگالی ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ صوبہ پنجاب بحران کا شکار ہے، لہٰذا دوسرے آئینی عہدیداروں کو آئین و قانون پر عملدرآمد کرنے کا کہنا کوئی جرم یا آئین شکنی نہیں ہے۔