ویب ڈیسک : بھارتی ریاست کیرالہ میں چکن شوارما کھانے کی وجہ سے 16 سالہ نوجوان لڑکی کی موت سمیت 30سے ذائد افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق چکن شوارما کھانے کے بعد ہسپتال میں داخل کیے گئے۔ڈاکٹروں کے مطابق شگیلا انفیکشن ریگولر فوڈ پوائزننگ سے زیادہ سنگین ہے جبکہ اس کی بنیادی علامت میں پیٹ میں درد، بخار، قے وغیرہ بھی ہو سکتے ہیں۔
تاہم یہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں یا کم قوت مدافعت والے بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہی 16 سالہ طالبعلم دیوآنند کی موت ہو گئی تھی جب اس نے نجی ہوٹل سے شوارما کھایا تھا۔اسی دن تقریباً 30 دیگر افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے ہوٹل کے مالک اورعملے کو گرفتار کر لیا ہے۔