4 کمشنرز اور 8 سیکرٹریز تبدیل کرنے پر ورکنگ شروع

7 May, 2022 | 12:06 PM

(قیصر کھوکھر) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے 4 کمشنرز اور 8سیکرٹریز تبدیل کرنے پر ورکنگ شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو تبادلوں کی تیاری کا عندیہ دیدیا , کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، کمشنر بہاولپور ظفراقبال ،کمشنر فیصل آباد زاہد حسین، کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ کا تبادلہ زیرغور ہے۔

 اس کے علاوہ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف، سیکرٹری سکولزغلام فرید، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیپٹن(ر) اسد اللہ خان، سیکرٹری زراعت اسد الرحمان گیلانی کا تبادلہ متوقع ہے، سیکرٹری آبپاشی کیپٹن(ر) سیف انجم، سیکرٹری ایکسائز وقاص علی محمود، سیکرٹری جنگلات شاہد جاوید، سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیرانورکا تبادلہ بھی زیرغور ہے۔ 

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سات اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کرنے پر بھی غور شروع کر دیا ، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ڈی سیز کی تبدیلی کیلئے ورکنگ مکمل کر لی ہے۔

مزیدخبریں