گرفتاریوں کیلئے تیارہیں، آج بھی کہتا ہوں  الیکشن کی تاریخ دیدیں،شیخ رشید

7 May, 2022 | 12:02 PM

 ویب ڈیسک : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل پکڑنا ہے تو آج  گرفتار کریں ہم تیار ہیں۔رانا ثنا اللہ معاملات خراب کرے گا۔ آج بھی کہتا ہوں الیکشن کی تاریخ دیدیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر آج بھی منشیات فروشی کا کیس تھا۔ ملک تشویش ناک حالت میں جانے دیا جا رہا ہے اور میں آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہیے۔ عمران خان کو نکالنے کے نتائج مختلف آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت بڑا لیڈر بن گیا ہے اور وہ جلد لانگ مارچ کی کال دے گا۔ یہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ گھروں سے پکڑیں گے پھر اگر کل پکڑنا ہے تو آج پکڑیں ہم تیار ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2 ووٹوں کا فرق ہے اور یہ 2 ووٹ چودھری سالک اور بشیر چیمہ کے ہیں۔ رانا ثنا اللہ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہنگامہ آرائی ہو گی اور رانا ثنا اللہ معاملات خراب کرے گا۔ ہمارے اراکین کو جلد عدالتوں میں پیش کریں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ہمیں کہہ رہے ہیں گھروں سے نکال کے ماریں گے تو ابھی وہ حالات نہیں آئے ہیں یہ منہ اور مسور کی دال۔

مزیدخبریں