بارشوں سےمتعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

7 May, 2022 | 10:38 AM

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں کو آج سے گرمی کی لہر کا سامنا ہوگا۔ پنجاب میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور دیگر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

اس کے علاوہ سندھ میں سکھر، دادو، موہنجو داڑو میں شدید گرمی کا راج ہے۔ بلوچستان میں سبی، تربت اور نوکنڈی میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔

مزیدخبریں