لندن کی بسوں پر شریف برادران کی تصاویر کیخلاف شکایت درج

7 May, 2022 | 09:03 AM

ویب ڈیسک: لندن کی بسوں پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تصاویر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن کی بسوں پر شریف برادران کی تصاویر کے خلاف متعلقہ ادارے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ شکایات اوورسیز نے درج کرائی۔ 
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف پاکستانی عدالت سے سزا یافتہ ہیں جب کہ شہباز شریف پر قتل، کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے مقدمات ہیں، بسوں سے شریف برادران کی تصاویر اتاری جائیں۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ تصاویر کے ساتھ پاکستانی پرچم اور ابھرتا پاکستان جیسے الفاظ بھی ہٹائے جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لندن سے ویڈیوز سامنے آئی تھیں جس میں ڈبل ڈیکر بسوں پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تصاویر کے ساتھ ”ابھرتا ہوا پاکستان“ کا نعرہ درج تھا۔

یہ ایک مہم ہے جس میں 150 ڈبل ڈیکر بسیں شامل ہیں۔ لندن کی اشتہاری ایجنسیوں کا تخمینہ ہے کہ اس قسم کی مہم پر تقریباً 100,000 پاؤنڈ سے زائد خرچ ہوں گے۔ یہ مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں