ریتھک روشن،ایشوریا کی فلم کےسیٹ پر آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل

7 May, 2021 | 10:01 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)بھارت میں ان دنوں حالات کافی سنگین ہوچکے ہیں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مزید شدت آچکی ہے جس کے باعث بھارت کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ غائب ہونے پر متعدد افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے دوسری جانب بالی ووڈ اداکار بھی امداد کے لئے سرگرم عمل ہیں، گزشتہ روز بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور ایشوریا رائے بچن کی فلم ’جودھا اکبر‘ کے سیٹ پر آگ لگ گئی جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف کورونا کو قہر تو دوسری جانب بھارتیوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ سے وابستہ لوگوں کا اس وائرس س متاثر ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھنا بالی ووڈ کے لئے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں، ایک ایسا ہی ناخوشگوار واقعہ اداکار ریتھک روشن اور ایشوریا رائے بچن کی فلم ’جودھا اکبر‘ کے سیٹ پر پیش آیا، سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعہ بھارت ریاست مہاراشٹرا کے شہر کارجات میں میں پیش آیا جہاں این ڈی سٹوڈیو میں بنائے گئے سیٹ پر آگ لگی،بھارتی میڈیا کاکہناتھا کہ یہ سٹوڈیو میں 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جودھا اکبر‘ کا پرانا سیٹ موجود تھا،بے قابو آگ نے پورے سیٹ کو راکھ میں بدل کررکھ دیا،اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ پہنچی مگر تاخیر کے باعث سارا سیٹ جل کر خاکستر ہوچکا تھا آگ لگنے کی تاحال کو وجہ سامنے آنہیں، پولیس کی کہناتھا کہ اس واقعہ کی چھان بین کررہے ہیں اور جلد ہی حقائق سامنے لائیں گے۔

مزیدخبریں