لاک ڈاؤن میں کیا کھلا کیابند؛ ٹرانسپورٹ کتنے دن چلے گی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

7 May, 2021 | 08:49 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)عید کی چھٹیوں کا آغاز ہوگیا،این سی او کی ہدایات پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن لگ گیا، اس دوران کون سا کاروبار کھلے گا؟ کون سا بند رہے گا؟ ٹرانسپورٹ کتنے دن چلے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے باعث حکومت نے8سے16مئی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے،جمعہ کےروز شام کے 6بجتے ہی کاروبار اور بڑی مارکیٹوں کو بند کرادیا گیا، اس بار چاند رات پر بھی کاروبار نہیں ہوگا،لاہوریوں نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے لاک ڈاؤن سے قبل ملنے والے دن کو ہی چاند رات میں بدل دیا،کپڑا۔جوتے،مہندی،جیولری جس نے جو خریدنا تھا خرید لیا۔
تمام مارکیٹس، تجارتی کاروباری مراکز اوردکانیں بند کر دی گئیں ہیں،ماسوائے ضروری سروسز کے جن میں گروسری سٹورز، کلینک، لیبارٹریز اور میڈیکل سٹور،ویکسینیشن سینٹرز،پھل و فروٹ کی دکانیں،چکن،گو شت کی دکا نیں،بیکریز، پیٹرول پمپس،فوڈ ٹیک اووے اینڈ ای کامرس کھلے رہیں گے،یو ٹیلیٹی سورسز بشمول بجلی، گیس،انٹرنیٹ،موبائل فون نیٹ ورکس، ٹیلی کام، کال سینٹرز اور میڈیا کو استثنیٰ حا صل ہے۔

مزید پڑھئے: پنجاب حکومت کا 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن کا باقاعدہ اعلان

عوام کی سہولت کے لئےسٹیٹ بینک نے پیر اور منگل کو بینک کھولنے کا اعلان کیا ہے،بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کو ہفتہ اور اتوار کا ریلیف دیا گیا ہے،پیر سے وہ بھی بند ہوگی، ماسوائے پرائیویٹ گاڑیوں، رکشہ اور ٹیکسی کے جن میں نصف سواریوں کی اجازت ہوگی،سواریوں کے حجم کو کنٹرول کرنے کے لئے10مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی گئی ہیں،عید پرسیروسیاحت پر مکمل پابندی ہے۔

عید کے دنوں میں بلاتعطل بجلی کی فرا ہمی کو یقینی بنایا جائے گا،انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

مزیدخبریں