میٹھی عید پر خواتین کا بناؤ  سنگھار پھیکا پڑ گیا

7 May, 2021 | 05:37 PM

Arslan Sheikh

سعدیہ خان: کورونا لہر سے اوقات کار محدود ہونے کی وجہ سے متوسط اور مضافاتی علاقوں میں واقع بیوٹی پارلرز کا کام شدید متاثر ہوا ہے جبکہ عید سے قبل خواتین کے بناؤ  سنگھار کے خواب بھی لاک ڈاؤ ن کی نظر ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق خواتین کی عید کی تیاریوں کو لاک ڈاؤن کی نظر لگ گئی، بیوٹی پارلرز پر کام نہ ہونے کےوجہ سے  بیوٹی پارلرز کی رونقیں ماند پڑگئیں۔ عید سے قبل چاند رات تک خواتین بناؤ سنگھار کے لیے زیادہ تر تھریڈنگ، فیشل، ہیئر کٹنگ اور مختلف سروسز حاصل کرتیں تھیں حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے خواتین کی نقل وحرکت محدود ہوئی تو بیوٹی پارلرز سے منسلک کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔

لاک ڈاؤن سے پریشان بیوٹی پارلر مالکان کا کہنا ہےحکومت مشروط ضابطہ جاری کر کے چاند رات تک کاروبار کھولا رکھنے کی اجازت دے، تاکہ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے نہ پڑ جائیں۔ کورونا وائرس نے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے پر مجبور کردیا ہے جس کی وجہ سے بیوٹی اسٹورز اور بیوٹی پارلرز بھی سنسان پڑے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاہور سمیت صوبے بھر میں 8 مئی سے16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کااعلان کردیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل سٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم ہر قسم کا کاروبار زندگی بند ہوگا۔ 

مزیدخبریں