محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا عید کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ

7 May, 2021 | 04:46 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا 10 سے 15مئی عید کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ, اس کا اطلاق محکمہ صحت، میڈیکل و ڈینٹل یونیورسٹیاں اور محکمہ کے زیر انتظام ہسپتالوں پر ہوگا۔

سیکرٹری ہیلتھ بیرسٹر نبیل اعوان کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے۔ ضروری عملہ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے گا جبکہ وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس اپنے دفاتر بھی کھلے رکھیں گے۔ ایم ایس اپنے ہسپتالوں میں کووڈ-19 کے ایس او پیز کو یقینی بنائیں گے، ہسپتال اپنے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، آپریشن تھیٹرز ، میڈیکل سٹورزاور دیگر شعبہ جات کے لیے عید ڈیوٹی روسٹرز جاری کریں گے۔

ایم ایس اپنے ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات اور ضروری طبی سامان کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے  لاہور سمیت صوبے بھر مئی سے16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کااعلان کردیا، لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل سٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم ہر قسم کا کاروبار زندگی بند ہوگا۔ 

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن کر رہے ہیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے، عوام ماسک پہنیں، گھروں میں رہیں اورسماجی فاصلہ اختیار کریں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عمل کریں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کااعلان کردیا، انہوں نے بار ایسوسی ایشنز کو 3 کروڑ روپے سے زائد کے چیک دے دیئے، وزیر اعلیٰ نے لاہور ہائی کورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے 3 کروڑ سے زائد کے چیک دیئے ہیں۔


 

مزیدخبریں