سرکاری سکولوں میں بچوں کیلئے داخلہ فیس ختم

7 May, 2021 | 03:25 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ارلی چائلڈ ایجوکیشن کیلئے سرکاری سکولوں میں بچوں کیلئے داخلہ فیس ختم کردی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ارلی چائلڈ ایجوکیشن کیلئے بچوں کا داخلہ مفت کردیا، ارلی چائلڈ ایجوکیشن کو فری کرنے سے لاکھوں بچوں سے اب داخلی فیس وصول نہیں کیجائے گی۔

ای سی ای رومز میں بچوں کو فن پاروں کے زریعے پڑھنا لکھنا سیکھایا جاتا ہے، اس سے قبل بچوں کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے پر 20 روپے ماہانہ وصول کیے جاتے تھے، پنجاب بھر کے سکولوں میں بیس ہزار ای سی ای رومز ہیں۔

محکمہ تعلیم کیجانب سے اب پرائمری سکولوں کو کروڑوں روپے کی ای سی ای کیٹس بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ سکول ایجوکیشن کے مطابق ای سی ای کیٹس بچوں کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے میں معاون کردار ادا کررہی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نےاساتذہ اور طلبا کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا،  چہرہ شناخت کرکے آن لائن حاضری لگائی جائیگی, اس سلسلے میں آن لائن حاضری کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سکولوں کو ایپلی کیشن تیار کرکے دے گا،منصوبہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاہور سے شروع کیا جائے گا، تجربہ کامیاب ہونے پر پنجاب کےدیگرسکولوں میں بھی منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت کی جانب سے سکولوں میں داخلے کا ٹارگٹ  دیا گیا تھا جس کے مطابق  صوبے بھر میں تعلیم کی شرح بڑھانے کے لئے  سکول سربراہان  کو ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں تاکہ سکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھائی جا سکے اور تعلیم عام کر کے شرح خواندگی میں اضافہ کیاجا سکے۔

مزیدخبریں