صدر مملکت عارف علوی نے سیشن کورٹس کو بڑا اخیتار دیدیا

7 May, 2021 | 01:50 PM

Sughra Afzal

 (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس کے تحت سیشن کورٹس کو ریپ کے کیسز سننے کا اختیار دے دیا۔

 آرڈیننس کے تحت ملک بھر میں سپیشل کورٹس کے قیام تک ریپ کیسز سیشن کورٹس میں سنے جائیں گے، جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے چیف جسٹس کی مشاورت سے اختیار سیشن ججز کو تفویض کیا، صدر عارف علوی نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر بلوچستان ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی کی سمری بھی منظور کر لی،اس کے علاوہ انہوں نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر بلوچستان ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی۔

صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے 13 ججز کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی ہے، صدر عارف علوی نے عید پرقیدیوں کی سزا میں نرمی کی منظوری دی ہے، 90 دن سزا میں نرمی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگوالی، اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ   بزرگ افراد کی ویکسینیشن بہت ضروری ہے، ماسک پہننے، ہاتھ دھونے اور چھ فٹ کے فاصلے کی احتیاط رکھیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وباء کے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے، حکومت کاروباری اور کمزور طبقات کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔گزشتہ 10 ماہ کے دوران ملک کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹیکس محصولات کے 3.6 کھرب کے ہدف سے 143 ارب کی وصولیاں بھی ہوئیں۔

مزیدخبریں