سٹی 42:حکومت پنجاب کےلینڈ ریونیو نظام بحالی سے متعلق اہم فیصلے۔بورڈ آف ریونیو کیجانب سے تحصیلدار، پٹوار، نمبردار اور چوکیدار نظام کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بحال کیا جائیگا۔
تفصیلات کےمطابق بورڈ آف ریونیو کےذرائع کاکہنا ہے کہ سرکاری سکولوں کےاساتذہ کی تعداد،اساتذہ کی حاضری،چائلڈ لیبر کی تفصیلات پٹوار اور تحصیلدار سطح پر آن لائن درج ہوں گی۔پٹواری کا بستہ آن لائن کرنے کیلئےسفارشات تیار کرلی گئیں۔ پٹواری کی لال کتاب،ریونیو رجسٹرز اور جمع بندیاں ای ٹیکنالوجی پر منتقل کی جائیں گی۔دیہی علاقوں میں شہریوں کےپاس موجود زرعی اراضی،جانور اور فصلوں کی تفصیلات متعلقہ تحصیلدار آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کرےگا۔
نمبردار کے بیٹے کو نمبرداری منتقلی کے قانون میں ترمیم کرنے کا فیصلہ،نمبردار کے فوت ہونےپرآئندہ نمبرداری علاقے کی معزز شخصیت کو ملے گی۔علاقے میں امن و امان کے قیام کیلئے چوکیداری نظام کی بحالی کی بھی منظور ی دےدی گئی۔ مشکوک افراد کی تفصیلات ریونیو پورٹل پر اپ لوڈ ہوں گی۔سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے نظام کو آن لائن کرنے سے متعلق پی آئی ٹی بی کو ٹاسک سونپ دیا۔آن لائن پورٹل پرتمام معلومات کی رسائی متعلقہ ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر سمیت متعلقہ افسران کے پاس ہوگی۔