ٹیپا کی شہر کے ترقیاتی منصوبوں میں ناقص کارکردگی

7 May, 2020 | 11:31 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) ٹیپا کی شہر کے ترقیاتی منصوبوں میں ناقص کارکردگی، ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے ٹیپا کا اربن ڈویلپمنٹ ونگ ختم کردیا، ٹیپا کے تمام منصوبے ایل ڈی اے یو ڈی ونگ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ذیلی ایجنسی ٹیپا آئندہ کسی قسم کا تعمیراتی منصوبہ نہیں بنائے گا اس حوالے سے ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

ماضی میں ٹیپا کے یوڈی ونگ نے میٹروبس، ارفع کریم ٹاور کے ساتھ ایل ڈی اے ٹاوراور پارک اینڈ شاپ ارینہ منصوبہ پر کام کیا جو انتہائی مالی و انتظامی بدنظمی کا شکار ہوا۔

ٹیپا نے آئندہ سٹرکچر پلان روڈز پر کام کرنا تھا جسے اب ایل ڈی اے یو ڈی ونگ مکمل کرے گا۔

آئندہ شہر میں تمام ترقیاتی منصوبے صرف چیف انجنئیر ایل ڈی اے کی نگرانی یوڈی ونگ کرے گا۔ ٹیپا اپنے مینڈیٹ کے مطابق ٹریفک انجنئیرنگ پلاننگ کا کام کرے گا۔

 گزشتہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں ٹیپا کو حقیقی مینڈیٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا کہنا ہے کہ ٹیپا کو اس کے مینڈیٹ میں لانا ضروری تھا فیصلے سے ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ کی استعداد کار بڑھے گی۔

مزیدخبریں