آٹے کی قیمت میں اضافہ

7 May, 2020 | 10:04 PM

Malik Sultan Awan

(حسن علی) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے  آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چئیرمین عبدالروف مختارکا کہناہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کی ناقص پالیسیوں کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونے جا رہا ہے،آٹے کی قلت کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چئیرمین عبدالروف مختار کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافےکے بعدآٹے کا 20 کلو کا تھیلا 35 سے 40 روپے مہنگا ہو جائے گا۔ لاہور میں آٹے کے 20 کلو کےتھیلے کی قیمت 805 سے بڑھ کر 840 سے 845 تک ہوجائےگی۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ محکمہ خوراک کی ناقص پالیسیوں کے باعث کیا جا رہا ہے، فلور ملز کو نہ تو سرکاری گندم کا کوٹہ فراہم کیا جا رہا ہے اور نہ ہی مارکیٹ سے گندم خریدنےکی اجازت دی جا رہی ہے۔

چیئر مین فلور ملزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1450 روپے فی من تک جا پہنچی ہے۔ اس حساب سے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 35 سے 40 روپے کا اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں